آزمائش شرط ہے

آزمائش شرط ہے

2۔۔۔۔بوڑھے نے مرتے وقت اپنے بیٹے کو کیا نصیحت کی تھی؟

جواب:بوڑھے آ دمی نے مرتے وقت اپنے اکلوتے بیٹے سے یہ نصیحت کی تھی کہ بیٹے زندگی میں کسی کو بغیر آزمائےاپنا دوست کھبی نہ بنانا -کھبی کھبی اپنے عزیزوں واقارت کو بھی آزمالینا تاکہ تجھے اچھی طرح سے زندگی گزارنےکے لیے ایک بہتر سیکھ مل جائے

3۔سرکاری مُخبر کو قتل کی واردات کا پتہ کیسے چلا؟

جواب:سرکاری مُخبر کو قتل کی واردات کا پتہ اپنے دوست کی بیوی سے چلا تھا

4۔۔مُخبر نے پولیس کو کیوں اطلاع دی؟

جواب:کیوں مُخبر سرکاری جاسوس ہونے کے ساتھ ساتھ لالچ میں آکر مقتول کےلو احقین سے انعام لیناچاہتا تھا

5۔۔نوجوان نے قتل کا ڈھونگ کیوں رچایا تھا؟

جواب :کیوں کہ وہ اپنے باپ کی ہوئی نصیحت پرعمل کرکے دیکھناچاہتا تھا کہ کون حقیقی دوست بننے کے قابل ہے

6۔۔اس کہانی سےہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

جواب: اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں کبھی بھی کسی پرآنکھیں بند کے بھروسہ نہیں کرنا چاہیے

3۔۔۔۔درج ذیل محاورات کو جملوں میں استعمال کریں

پھولے نہ سمانا

ڈھونگ رچانا

باغ باغ ہونا

الٹے پاؤں لوٹنا

ہکا بکا رہنا

دل برداشتہ ہونا

دِل بھر جانا

اپنا اُلوسیدھا کرنا

  1. پھولے نہ سمانا:(بہت خوش ہونا):- احمد ے جب میٹرک کا امتحان پاس کیا تو و پھولےنہ سمایا
  2. ڈھونگ رچانا:(فریب کاری سے کام لینا):-اس نے اپنے آپ کو سچ دکھانے کا جھوٹا ڈھونگ رچایا
  3. باغ باغ ہونا:(نہایت خوش ہونا):- رشید نوکری ملنے پر باغ باغ ہوگیا
  4. الٹے پاؤں لوٹنا(جلد ہی واپس لوٹنا):- خورشید نے جوں ہی اپنی ماں کی بیماری کی خبر سنی تو وہ الٹے پاؤں لوٹ آیا
  5. ہکا بکا رہنا:(حیران ہونا):-میں اپنا رزلٹ دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا
  6. دل برداشتہ ہونا(بے زار ہونا):- میں نے جوں ہی اس کی موت کی خبر سنی تومیرا دل برداشتہ ہوگیا
  7. دل بھرجانا(شیر ہوجانا):- غریبوں کی مدد کرنے سےمیرا دل بھرجاتا ہے
  8. اپنا اُلوسیدھا کرنا(اپنا مطلب نکال لینا):-یہاں ہر جھوٹا اپنا الوسیدھا کرنا چاہتا ہے
 3۔۔خلاصہ لکھیے

اس کہانی کا خلاصہ اپنے لفظوں میں تحریر کیجیے

جواب: ایک دفعہ کی بات ہے ایک باپ نے اپنے اکلوتے بیٹے سے نصیحت کی کہ  بیٹے زندگی میں کبھی کسی کو بغیرآزمائےکسی کواپنا ددست کھبی نہ بنایا۔نصیحت کرنےکےکچھ دنوں بعدباپ کاانتقال ہوجاتا ہے لڑکےنےاپنی بیوی اوراپنےدوست کو آزماناچاہا وہ بازارگیا وہا ں سے ایک سری پائے خرید کرلایا رات کے اندھیرے میں  گھر لوٹ آیااپنی بیوی سے کہا کہ میں نےآج اپنے ایک جانی دشمن کاقتل کیا یہ اس کا سر ہے اس کو ہم اپنے آنگن میں دفنا دیتے ہیں صبح لڑکے کی بیوی نے اُس کے دوست کوبتا یا کہ بھیا آج تمہارے دوست نے رات کے اندھیرے میں  اپنے ایک جانی دشمن کا قتل کرلیا- -اتفاقا انہی دنوں شہر میں کسی امیر زادےکا قتل ہوگیا انھوں نے مقتول کو پکڑنے کے لیے شہر میں انعام کا اعلان کروایا-لڑکےکے دوست نے جو پہلے سے ہی ایک سرکاری جاسوس تھا- جوں ہی یہ خبر سنی ۔تو انھوں نے اپنے دوست کو پولیس کے ہاتھوں پکڑوالیا-پکڑنے پر لڑکے نے اپنا سارا بھید پولیس کو بتایا- لڑکے نے کہا دراصل میں اپنے باپ کی کی ہوئی نصیحت پر عمل کرکے دیکھنا چاہتا تھا



 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے