درد کا مارا پشکر ناتھ ،DARD KA MARA PUSHKER NATH ,URDU 9TH


 درد کا مارا پشکر ناتھ 

3..سوالات:

1۔۔صمد جو نے جانوروں کی کھالوں میں نیا جسم فٹ کرنے کا فن کس سے سیکھا تھا؟

جواب:صمد جو نے جانوروں کی کھالوں میں نیا جسم فٹ کرنے کا فن اپنے والد رمضان جُوسے سیکھا تھا

2۔۔صمد جو تھوڑے عرصے میں صاحب حیثیت تاجروں میں کیوں شمار ہونے لگا؟

جواب:صمدجُواپنی فنکارانہ صلاحیتوں، مہارتوں اوراپنی انتھک محنت کی وجہ سے بہت جلد شہر میں صاحبِ حیثیت تاجروں میں شمار ہونے لگا

3..صمدجونے چیتے کے بچے کی قیمت کیوں کم کردی؟

جواب:صمد جُونے چیتے کے بچے کی قیمت اس لیے کم کردی کیوں کہ اُس کو لگا کہ لڑکی کے پاس خریدے کےلیے برابر پیسے موجود نہیں ہے اوروہ باربار دکان کی طرف چکر لگا رہی ہے اور لڑکی کی ہونٹوں کی تھرتھرہٹ سے اس کو اپنا بچپن یاد آیا جب وہ کسی چیزکوخریدنا چاہتا تھا پیسے برابر موجود نہیں ہوتے تھے اُس کی حالت اسی لڑکی جیسے ہوجاتی تھی اس لیے قمیت کم کردی

4۔۔انگریزلڑکی نے چیتے کے بچے کی پہلے قیمت سُن کر صمد سےکیا کہا؟

جواب:انگریز لڑکی نے چیتے کی بچے کی قمت سن کر بولا ایک تھاوزنٹ کمتی۔۔۔۔۔ باپ رے !ایک ہی رات میں ایک تھاوزنٹ کمتی،اپن کو دیس میں بولا تھا ادھر سب چیٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔سچ بولا تھاپانچ سوروپے لینا تو بات کرو

5۔۔کشمیرمیں پائے جانے والے اُن جانوروں ،پرندوں اورجھیلوں کے نام لکھیے جن کا ذکر اس افسانے میں آیا ہے؟

جواب:کشمیرمیں پائے جانے والے اُن جانوروں ،پرندوں اورجھیلوں کے نام جن کاتذکرہ اس افسانے میں آیا ہے وہ یہ ہیں

1۔۔پرندوں کے نام:راج ہنس، رام چڑیا، بطخ،مرغیاں

۔جانوروں کے نام: مارخور، بارہ سنگھا، چیتا

۔ جھیلوں کے نام :جھیل وُلر، جھیل ڈل، جھیل ہوکرسراور جھیل مانس بل



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے