جابر بن حیان
2۔۔۔سوالات
1۔۔جابر بن حیان کون تھے؟
جواب:جابربن حیّان کوفےکے رہنے والے ایک عطار کے بیٹے تھے کیمیا گری میں باقاعدہ تجربات کا آغاز کرنے کی وجہ سے اِنھیں کیمیا گری کا بابا آدم ماناجاتا ہے
2۔۔جابربن حیان کی تعلیم وتربیت کہاں ہوئی؟
جواب: جابر بن حیّا ن کی ابتدائی تعلیم وتربیت کوفے سے باہرایک گاؤں میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں ہوئی۔پھراپنے شہر کوفے میں واپس لوٹ کر ایک مدرسے اپنی باقی کی تعلیم حاصل کی
3۔۔جابر بن حیان کا کیا نام تھا اور وہ کیا کام کرتے تھے؟
جواب:جابربن حیّان کا اصلی نام جابر تھاوالد صاحب کا نام حیّان تھااوروہ کیمیاگری کا کام کرتا تھا
4۔۔جابربن حیان نےکون سی چیزیں ایجاد کیں؟
جواب:جابر بن حیان نے بہت ساری چیزیں ایجاد کیں جن میں چند ایجاداتیں یہ ہیں:-
- سبلیمیشن(SUBLIMATION)
- آکسیڈیشن(OXIDATOR)
- ریٹارٹ(RETORT)
- معدنی تیزاب
- قلمی شورے کا تیزاب(NITRIC ACID) وغیرہ
5۔۔جابر کو بغداد آنے کی دعوت کس نے دی؟
جواب: جابر کو بغدادآنےکی دعوت خلیفہ ہاروں رشید نے دی تھی
6۔۔خلیفہ ہارون رشید نے جابر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب: خلیفہ ہارون رشید نے جابر کی بڑی قدر کی اور اِسے انعام و اکرام سے نوازا
7۔۔لیبارٹری کسے کہتے ہیں؟
جواب:لیبارٹری یعنی "تجربہ گاہ" اُس جگہ کو کہتے ہیں جہاں پر مختلف سائنسی تجربات کیے جاتے ہیں
8۔۔نائیٹرک ایسڈ کو کس دھات کے برتن میں رکھا جاسکتا ہے؟
جواب:نائیٹرک ایسڈ کو سونے اور شیشے کے برتنوں میں رکھا جاسکتاہے
9۔۔جابر بن حیان کو علم کیمیا کا بابا آدم کیوں کہتے ہیں ؟
جواب: جابر بن حیان دُنیا کا پہلا سائنس دان ہے جس نے علم کیمیا (CHEMISTRY) میں تجربات کرنے کا باقاعدہ آغازکرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بنیادی اصول اور قواعدے وضع کیے اسی بنا پر اس عظیم سائنس دان کو علمِ کیمیا کا بابا (FATHER OF CHEMISTRY) کہا جاتا ہے
3۔۔۔ذیل کے محاروں کوجملوں میں استعمال کیجیے:
- فکر لاحق ہونا۔۔۔۔۔
- بوجھ پڑنا۔۔۔۔۔۔
- کوٹ کوٹ کر بھرنا۔۔۔۔۔
- دُھن سوار ہونا۔۔۔
- بابا آدم۔۔۔
محاورے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جملے
- فکر لاحق ہونا۔۔۔۔۔خورشید کو امتحان میں پاس ہونے کی فکر لاحق ہونے لگی۔
- بوجھ پڑنا۔۔۔۔۔۔احمد کو اپنے خاندان کا بڑے بیٹے ہونے کی وجہ سے اپنے گھر کا سارا بوجھ پڑھ گیا
- کوٹ کوٹ کر بھرنا۔۔۔۔۔میرے اندر اپنے وطن کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے
- دُھن سوار ہونا۔۔۔مجھے نوکری حاصل کرنے کی دُھن سوار ہوگئ ہے
- بابا آدم۔۔۔جابر بن حیان کو علمِ کیمیا کا باناآدم کہا جاتا ہے
- کیمیا بنانے والے کو۔۔۔۔
- عطر بیچنے والےکو۔۔۔
- صبرکرنےوالے کو۔۔۔۔
- رنگنے والے کو۔۔۔
- شیشہ بنانے والے کو۔۔۔
- زیور بنانے والے کو۔۔۔
- لوہے کے اوزار بنانے والےکو۔۔۔
- پڑھانے والے کو۔۔۔۔
- علم حاصل کرنے والے کو۔۔۔۔
- کیمیا بنانے والے کو۔۔۔۔کیمیا گر
- عطر بیچنے والےکو۔۔۔عطار
- صبرکرنےوالے کو۔۔۔۔صابر
- رنگنے والے کو۔۔۔رنگ ساز
- شیشہ بنانے والے کو۔۔۔شیشہ ساز
- زیور بنانے والے کو۔۔۔سُنار
- لوہے کے اوزار بنانے والےکو۔۔۔لوہار
- پڑھانے والے کو۔۔۔۔اُستاد
- علم حاصل کرنے والے کو۔۔۔۔طالبِ علم


0 تبصرے