سیتا جی کی آہ وزاری(رام چندر جی کے بن باس کے وقت)
1۔۔سیتا جی ،رام چندر جی کے ساتھ کیوں جانا چاہتی تھیں؟
جواب:سیتا جی رام چندر جی کے ساتھ اس لیے جانا چاہیتی تھیں کیونکہ دونوں کے درمیان میاں بیوی کا رشتہ تھااور میاں بیوی کارشتہ ہوتا ہی اسی لیے کہ دُکھ سُکھ کی گھڑی میں دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیں
2۔۔۔سیتا جی نےرام چندر جی سے اپنا تعلق کس کس طرح ظاہر کیا ہے؟
جواب:سیتا جی نے رام چندر جی سے اپنا تعلق سوامی کہہ کر ظاہر کرلیا ہے اور تو اور کہا کہ میں آپ کے پاوں کی ریکھا ،تمہارے آنکھوں کی پُتلی ہوں
3۔۔سیتا جی نے بن باس کی تکلیفوں کو کس طرح راحت قرار دیا ہے؟
جواب:کہا اگر میں سوامی شری رام چندر جی کے ساتھ جنگل میں رہوں گی۔ تو رام چندر کی رفافت وقرابت سے، مجھے جنگل کی ہر چیز شاہی محل کے چیزوں سے زیادہ اچھی لگے گی
4۔۔رام چندرجی سیتا جی کو چھوڑ کرگئے ، توان پر کیا بیتے گی؟
جواب:سیتا جی پر غموں کے پہاڑ پڑگے زندگی اُن کے لیےگذارنا بہت مشکل ہوگی۔ کیا پتہ رام جی کے گھر واپس آنے تک سیتا جی زندہ بھی رہے گی۔
5۔۔"صحرا مجھے چمن ہے، رفاقت میں آپ ک " اس مصرعے کا مطلب لکھیے؟
جواب:اگر مجھے آپ کی ہمراہی ملے توجنگل کا ویرانہ بھی مجھے جنت سے کچھ کم نہ لگے گا
3۔۔۔۔۔غور کیجیے
1۔۔۔" نازک ہے میرا شیشئہ دل ٹوٹ جائے گا "کا مطلب ہے میرا دل شیشئہ کی طرح نازک ہے
"پہلو میں بن کے صبر وشکیب جگر رہی"کا مطلب ہے میں صبر وشکیب جگرکی طرح پہلو میں رہی۔
2۔۔۔"خس پوش جھونپڑامجھے کدہ" کا مطلب ہے خس پوش جھونپڑا میرے لیے(آرام میں) صنم کدہ کے مانند ہوگا
(ا) یہ سب تشبیہ کے مختلف طریقے ہیں اس نظم میں اسے اور مصرے تلاش کیجیے جن میں تشبیہ کا استعمال کیا گیا ہو
جواب:پُتلی کی طرح آنکھوں میں شام وسحر رہی
بھورا کلی کلی پہ ہو، جیسے چمن میں خوش
سبزہ بنا کےلائے گا بستر مرے لیے
جھولا جُھلانے آئے گی صر صر مرے لیے وغیرہ
(ب) بظم میں جدائی کےلیے کون کون سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں ؟
جواب:نظم میں ،چھوٹا،فراق،چھوڑ، وغیرہ جیسےالفاظ جدائی کے لیےاستعمال ہوئےہیں
(ج) رام چندر جی کے بارے میں مزید معلوما ت حاصل کریں اور انہیں اپنے الفاظ میں بیان کریں
جواب:رام چند جی کا جنم آیودھیا میں ہوا تھا ہندوں کے مطابق رام جی بھگوان تھا اسی لیے ہندو لوگ رام جی کی پوجا کرتے ہیں
4۔۔۔یاد کیجیے
اس نظم کو زبانی یاد کیجیے


0 تبصرے