اُستاد کا احترام

  اُستاد کا احترام

2۔۔سوالات:

1۔۔کس پیشے کو عظیم اورمقدس کہاگیا ہے؟

جواب استادکے پیشے کو عظیم اور مقدس کہا گیا ہے

2۔۔استاد کی رہنمائی کیوں ضروری ہے؟

جواب:کیوں کہ ایک اُستاد کی بدولت ہی ایک انسان دُنیا کے ظاہری وباطنی علوم سے آگاہیحاصل کرسکتا ہے

3۔۔اُستاد کو سمجھنے کے لیے شاگرد کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب:اُستاد کو سمجھنے کے لیے شاگرد کو اپنے استاد کی فرماں برداری لازماََ کرنی چاہیے۔

4۔۔نوشیروان نے بیٹے کے مُنہ پر چپت کیوں لگائی؟

جواب: نوشیرون نے اپنےبیٹے کے مُنہ پر اس لیے تھپڑ مارا کیوں اُس نے اپنے اپنےاُستاد کےپاؤں خود نہیں دھوتے۔

5۔سکندرِ اعظم نے اُستاد سے کیا کہا ؟

جواب: جب اسکندر اپنے اُستاد ارسطوؔ کو ملنے اُن کے گھر گئے تو نہائت ادب کے عرض کی"مانگئے استاد محترم کیا مانگتے ہیں" میں اب دنیا کی ہر چیز آپ کے قدموں میں لاکر رکھ دوں گا 

3۔۔۔درست بیانات کےسامنے (ص) اورغلط بیانات  کے آگے (غ) لکھیے

  1. ک1۔۔اُستاد بُرے اوربھلے میں تمیز کرنا سکھاتا ہے(ص)
  2. تاریک دُنیا کو روشن کرنے میں اُستاد اہم کردار ادا کرتا ہے (ص)
  3. اُستاد رہنمائی کرکے ناہمواریوں کودُور نہیں کرتا(غ)
  4. نوشیروان نے اپنےفرزند کو ایک اُستاد کے پاس نہیں بھیجا(غ)
  5. وہی لوگ کامیاب ہوتےہیں جو اپنے اساتذہ کی عزت کرتے ہیں(ص)
 4۔۔غور کرنے کی باتیں

استاد کو معمارِقوم ، معمارِوطن اور معمارِ انسانیت بھی کہاجاتاہےمعمار کے معنی ہیں تعمیر کرنے والا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ استاد تعلیم وتربیت کے ذریعے بچوں کے خام اورکچے ذہنوں کو پختہ بنا کر ان کو انسانیت کے رتبے تک پہنچادیتا ہے دوسرے الفاظ میں وہ انسان سازی کرتا ہے یعنی انسان تیار کرنےکا کام کرتا ہے وہ مختلف علوم وفنون کی تعلیم سےنئی نسل کو آراستہ کرکے اعلٰی انسانی قدروں اور اصولوں پر مبنی تعمیر کرنےمیں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے

آپ اپنے پسندیدہ استاد کے بارے میں دس جملے لکھیے
  1. یوں تو میرے استاد بہت اچھے اورپیارے ہیں مگر اِن میں مجھے ماسٹر محمد یوسف بہت پیارا اوراچھا لگتا ہے
  2. ماسٹرصاحب وہل گام کا رہنے والاہے
  3. آپ نے ایم اردو اور بے ایڈ کیاہے
  4. آپ کا پڑھانے کا ڈھنگ بالکل الگ ہے
  5. ماسٹر صاحب ہر سنق کو اچھی طرح پڑھاتا ہے
  6. ہر روز کاپیوں کو چیک کرتاہے
  7. ہمیں کھبی بھی ڈانتا نہیں ہے بلکہ ہماری حوصلہ افزائی فرماتاہے
  8. ڈیوٹی وقت پر آتا ہے اوروقت پر چھٹی پر جاتاہے
  9. آپ وقت کے نہائت قدردان ہے
  10. غریب بچوں کےلیےجیپ سے پیسے دےکر کاپیاں خرید کےدیتا ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے