اُف! یہ ماحولیاتی آلودگی!

اُف! یہ ماحولیاتی آلودگی!

آئیے !ذرا اپنے آس پاس کے موحول پر نظر ڈالیں۔ چاروں طرف کسی نہ کسی قسم کی آلودگی ہے گلی کوچے مختلف قسم کی گندگی سے بھرے پڑے ہیں۔ گندگی سے قسم قسم کی بیماریاں پیدا ہوئی ہیں ۔ ذرا سوچیے اس سب کے لیے کون ذمہ دارہے؟ آپ سڑک پرچل رہے ہیں آپ کے دائیں بائیں موٹر گاڑیاں دُھواں اُگلتی دوڑ رہی ہیں ۔کہیں کارخانوں اور فیکٹریوں کی چمنی سے اُٹھتا ہوا دھواں ہے کہیں مشینوں کی زور دار آواز کانوں کی جھنجوڑ رہی ہے کہیں دریا سے گزرتے ہوئے صاف اور شفاف پانی کی جگہ میلا اور بد بودار پانی ہے
1۔آلودگی کی مختلف شکلیں کون کون سی ہیں ؟
جواب: آلودگی کی ہزارہا شکلیں ہیں جن میں چند یہ ہیں
  1. ماحولیابی آلودگی
  2. فضائی آلودگی
  3. شورشرابا کی آلودگی وغیرہ
2۔انسانی زندگی پر آلودگی کا کیا اثر پڑتا رہا ہے؟
جواب:انسانی زندگی پر آلودگی کے کئی طرح کے ناکارہ اثرات پڑتے ہیں جن میں چند یہ ہیں
  1. بیماریوں کا بڑھ جانا
  2. قدرتی وسائل کی کمی
  3. خوراک کی کمی
  4. آب ذخائر کاگندہ ہونا وغیرہ
3۔کیمیاوی کھاد اور کیڑا ماردواؤں کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟
جواب:کیمیاوی کھادوں اورکیڑے مار دواؤں کا استعمال اچھی فصل کو اُگانے بیماریوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فصل کی مقدار بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
4۔غذائیں بیماریوں کا سبب کیوں بن جاتی ہیں؟
جواب:فصل اُگانےکے لیے جن کیمیاوی کھادوں اور کیڑے مارادویات کا استعمال کیاجاتا ہے ان میں ایک  خاص طرح کا زہریلا مواد بھی موجود ہوتا ہے جوبیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن جاتاہے
5۔"دھوئیں " کو خطرناگ کیوں کہا گیا ہے؟
جواب:  دھوئیں کو اسی لیے خطرناگ کہا گیا ہے کیونکہ اس سے ہوا آلودہ ہوجاتا ہے اور یہ آلودہ ہوا زمین پر رہنے والے تمام جانداروں کی صحت کے لیے بہت خطرناگ ہے 
6۔"اوزون لیر" (OZONE LAYER) سے کیا مُراد ہے؟
جواب: اوزون لیرگیس کی ایک تہہ یا پرت ہوتی ہے جو سورج سے نکلنے اورزمین کی طرف آنے والی خطرناگ شعاعوں کو روک لیتی ہے
7۔ شور خطرناگ قسم کی آلودگی کیوں ہے؟
جواب: شور کوخطرناگ قسم کی آلودگی اسی لیے کہا گیا ہے کیوںکہ اس سے انسانی کانوں کی سماعت کے ساتھ ساتھ دیگرجانداروں کی سماعت پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے
8۔آلودگی کم کرنے کےلیے کیا طریقے ہیں؟
جواب: آلودگی کم کرنے کے کئی طریقے ہیں جن میں چند یوں ہیں
  1. موٹر گاڑیوں میں ایل پی جی یا سی این جی کااستعمال عمل میں لایاجائے
  2. مہلک ایٹمی ہتھیاروں کے بنانے اوراِن کے استعمال پر مکمل پاپندی لگائی جائے
  3. پیڑپودے زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں
  4. جنگلات کا کٹاوکم کیا جائے
  5. ہرطرح کے پالی تھین پر پاپندی لگائی جائیں
3۔۔۔۔۔۔۔اس سبق میں آپ نے یہ دو لفظ پڑھے ہیں
(1) مرکبات)
(2) تجربات)
مرکبات جمع ہے مرکب کی، اورتجربات جمع ہے تجربہ کی۔ اسی طرح آپ بھی بیچے لکھے ہوئے لفظوں کی جمع بنائیے :
خواہش، اختیار، ترقی، ممکن، سوال
جواب:
لفظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمع
خواہش۔۔۔۔۔۔۔۔خواہشات
اختیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اختیارات
ترقی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترقیات
ممکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممکنات
سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوالات
4۔۔۔۔۔۔نیچے لکھے ادھورے جملوں کو مکمل کیجیے:
  1. آپ کے دائیں بائیں موٹرگاڑیاں دُھواں اُگلتی دوڑ رہی ہیں
  2. کہیں مشینوں کی آواز کانوں کوجھنجوڑرہی ہے
  3. ہر طرف مشینوں کر بھرمار ہے
  4. ہوا ،پانیی اورخوراک ہر جاندار کی بنیادی ضرورت ہے لیکن یہ سب آلودگی کےشکار ہیں
  5. کیمیاوی کھاد ساتھ ساتھ کیڑا مار دواؤں کا چھڑکاو بھی کیا جاتا ہے
  6. ایک طرف انسانی ترقی کا ایک بڑھتا ہوا سیلاب دوسری طرف اس کی تباہ کاریاں ہیں
  7. کارخانوں سے نکلنے والے غلیظ مادوں کو کیمیاوی طریقے سے ٹھکانے لگایاجائ
5۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لکھیے
دریائے جہلم کا پانی روز بروز گندہ ہوتا جارہا ہے ہم کس طرح جہلم اور اس کے پانی کو گندہ ہونے سے بچاسکتے ہیں
جواب:دریائے جہلم کے پانی کو مندرجہ ذیل اقدامات سےبچایا جاسکتا ہے
  • جہلم کے کنارے بسنے والوں کو دُورکسی جگہ بسایا جائیں
  • جہلم سے ملنے والی گندی نالیوں کو بند کیا جائیں
  • سرکار کو چاہیے جو بھی فرد جہلم میں گندگی پھیکتے پایاجائیں اُسے قانون کے تحت سزا دی جائیں
  • عوام کے اندرجہلم کوصاف رکھنے کی بیداری مہم چلائی جائے
2۔۔۔۔آپ جہاں رہتے ہیں وہاں آس پاس پانی کا کوئی نہ کوئی قدرتی وسیلہ ضرور ہوگا ۔آپ ان وسائل مثلاََ دریا، جھیل، تالاب،ندی ،چشمے کانام لکھیں۔ ان وسائل سے دستیاب پانی کوآپ کیسے صاف رکھ سکتے ہیں
جواب: ہمارے آس پاس ،ادرگرد کے ماحول میں یوں تو زیادہ ندی نالے نہیں بہتے ہیں البتہ ہمارے گاؤں سےایک مشہورکو کرناگ چشمے کا پابی ایک نالے کی صورت میں بہتا ہے ہمیں چاہیے کہ اس بہتے نالے میں کھبی کوئی قسم کی گندگی نہ ڈالیں اورتو اورعوام کے اندر بھی یہ جانکاری پہنچائے
6۔۔۔۔۔مندرجہ ذیل عنوانات پر پانچ پانچ جملے لکھیں
1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر پانی نہ ہوتا تو کیا ہوگا؟
جواب
  • زمیں پرہر ایک رہنے والے جاندار کا خاتمہ ہوگا
  • زمیں پر کوئی فصل نہ اُگ پائے گی۔
  • جنگلات کا نام ونشان مٹ جائے گا
  • زمیں پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوسکے گا
  • دنیا میں ہربننے والی چیز کا بننا بند ہوجائے گا
2۔۔۔۔۔۔۔۔شور اورسنگیت میں کیا فرق ہے؟
جواب:
  • شورسے انسانی طبیعت بگڑجاتی ہے
  • سنگیت سے انسان کو فرحت پہنچتی ہے
  • شور سےکانوں کی سماعت پر برااثر پڑتا ہے
  • سنگیت سے غم دُورہوجاتا ہے
  • شور سے ہر انسان نفرت کرتا ہے
3۔۔۔۔۔۔۔ہم کیسےمحسوس کرتے ہیں کہ ہوا تازہ ہے یا گندہ ؟
جواب:
  • جب ہم ہواجسم کے اندر لیتے ہیں اگراس میں بدبو محسوس کریں تو ہوا گندہ ہے
  • اسی طرح جب ہم سانس لیتے تو کوئی بدبو محسوس نہ کریں تو ہوا صاف ہے
  • جب ہم  ہوا میں دھواں دیکھتے ہیں تو ہوا گندہ ہوتا ہے
  • کارخانوں سے نکلنے والے زہریلی گیس سے بھی ہوا گندہ ہوجاتا ہے
  • کھیت کھیلیانوں میں دوائی سُپرے کرنے سےہواگندہوجاتا ہے
4۔۔۔۔۔۔۔جب شور ہوتا ہے توآپ کو کیا محسوس ہوتا ہے؟
جواب:
  • مجھے بہت زیادہ بے چینی محسوس ہوتی ہے
  • مجھے دل  میں درد پیدا ہوجاتا ہے
  • مجھے ہرایک چیز سے توجہ ہٹ جاتی ہے
  • میرادل و دماغ  زیادہ تناؤ محسوس کرتا ہے
  • میرا اچانک سکونِ قلب کھوجاتا ہے
7۔۔۔۔۔۔غور کرنے کی باتیں
ریڈیو اورٹیلی ویژن سے ہم ہر روز قسم قسم کے گانے سنتے ہیں ۔نت نئے قسم کا ساز سنتے ہیں ہمیں یہ سب کچھ بہت پسند ہے اگر ریڈیو اورٹیلی ویژن کی آواز اونچی کی جائےتویہی گانے، یہی نغمے ،سنگیت ہمیں کافی بُرے لگتے ہیں اور ہم اپنے کانوں کو بند کرتے ہیں ۔کیا آپ اونچی آواز پسند کرتے ہیں ؟ اونچی آواز شور کا ایک ذریعہ ہے
8۔خود پتہ لگا یئے
جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کتنی آلودگی ہے ؟ اس تجربے سے خود معلوم کرو:
1۔سفید رنگ کے چار کارڈلو ۔ ہر ایک پر 1 سے 4 تک نمبر لگاؤ اور ہر ایک پر تھوڑی سی واسلین ( VASELINE)لگاؤ
2۔ کارڈ نمبر 1 کو کسی رش والی سڑک پر رکھ دو۔
کاڑ نمبر 2 کو کسی پارک میں رکھ دو
کارڈ نمبر 3 کواپنے اسکول میں رکھ دو
کارڑ نمبر 4 کو کلاس روم میں رکھ دو
3 کارڈوں کو کسی مخصوص جگہ پر ٹیپ یا دھا گے سے باندھ لو اوردن اوروقت نوٹ کرلو۔
تین دن کے بعد سارے کارڈوں کو جمع کرلو۔ ان کارڈوں کا ایک دوسرے سے مقابلہ کرو اور دیکھو کون سا کارڈ سب سے گندہ ہے
جواب: یہ تجربہ کرنے کے بعد ہم نے پا یا کہ جو کارڈہم نے رش والی سڑک پرلگا یا تھا وہ زیادہ گندہ ہوچکا تھا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے