زعفران
سوالات:
1۔۔کس شاعر نے اپنی کتابوں میں زعفران کی جابجا تعریف کی ہے ؟
جواب: مشہور شاعر کالیداس نے اپنی کتابوں میں زعفران کی جا بجا تعریف کی ہے
2۔۔کس پھول کو بادشاہوں کا پھول سمجھاجاتا ہے؟
جواب: زعفران کو بادشاہوں کا پھول سمجھاجاتا ہے
3۔۔وادی کشمیر میں زعفران کی کاشت کہاں کہاں کی جاتی ہے؟
جواب:وادی کشمیرمیں زعفران کی کاشت خصوصاََ پانپور میں ہی کی جاتی ہے
4۔۔کس ملک میں زعفران کو شاہی رنگ سمجھا جاتا ہے
جواب: ملکِ یونان میں زعفران کو شاہی رنگ سمجھا جاتا ہے
5۔۔زعفران کی کاشت کےلیے کس قسم کی زمین درکار ہے؟
جواب:زعفران کی کاشت کے لیے ایک خاص قسم کی ڈھلوان زمیں درکار ہوتی ہے
3۔۔۔۔۔۔۔۔۔خالی جگہوں کو پُر کیجیے
- زعفران کی کاشت ایک مستقل فن ہے
- زعفران کو بادشاہوں کا پھول سمجھا گیا ہے
- کشمیری زعفران کی تجارت بڑھتی جارہی ہے
- اکتوبر میں پھول نکل آتے ہیں
- اس کی کاشت کےلیے خاص قسم کی ڈھلوان زمین درکار ہے
4۔۔۔"زعفران' کے عنوان پر ایک مختصر نوٹ لکھیے
یوں تو قدرت نے کشمیر کی وادی کواپنی گوں نا گوں فطری خوبصورتی سے مزین کیاہےقدرتی مناطرکے ساتھ ساتھ یہاں کے پھل اور پھول دنیا بھر میں کافی شہرت یافنہ ہیں قدرت نے ہر شے انسانیت کی بقا کوقائم رکھنے کےلیےاس زمین پر پیدا فرمائیں ہیں۔اور ساتھ ہی ساتھ بنی نوع انسان کو ہزاروں نعمتوں سے بھی نوازاہے ان ہی نعمتوں میں ایک نعمت "زعفران" کی پیداوار کا یہاں پر اس کا اگنا ہوتا ہے زعفران کو کشمیری میں "کونگ" کہتے ہیں اور جہاں پر اس کی کاشت ہوتی ہے اسے "کونگ ووڈر" کہتے ہیں زعفران کو اردو میں "زعفران وکیسر" جبکہ رانگریزی زبان میں SAFFRON کہتے ہیں زعفران کی کاشت یہاں کشمیرمیں پانپور میں کی جاتی ہےپانپور کی زمین اس کی کاشت کاری کےلیے موزون مانی جاتی ہے آج اس کی کاشت کاری سے ہزاروں کسانوں کی روزی و روٹی ملتی ہے
زعفران ایک قیمتی شے ہےاسی لیے اس کو "سرخ سونا" بھی کہاجاتے ہے ایک سو پچاس پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران تیار ہوجاتا ہے
الٖغرض آج کشمیری زعفران نے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ منفرد شناخت اورایک الگ پہنچا ن قائم کی ہے


0 تبصرے