بھلے اوربُرے کی پہنچان،BALAY AUR BUREY KI PECHAN ,JK URDU 7TH ,URDU 7TH

 بھلے اوربُرے کی پہنچان

چندن یا صندل کی لکڑی

نیک آدمی اپنے دشمنوں کے ساتھ وہ سلوک کرتے ہیں، جو چندن کلہاڑی کے ساتھ کرتا ہے کلہاڑی اسے کاٹتی ہے مگر وہ اس کی دھار کو خوشبو دار کردیتا ہے اس لیے چندن کو یہ عزت حاصل ہےکہ دیوتاؤں کے سروں پر جگہ پاتا ہے اورکلہاڑی کی یہ درگت ہوئی کہ اس کا منہ آگ میں تپا کر ہتھوڑوں سے پیٹا جاتا ہے

بھلے آدمی سادہ مزاج رکھتے ہیں اور جو کچھ خدا نے دیا ہے اس پر راضی رہتے ہیں دنیا کی خواہشوں سے آزاد ہوتے ہیں ہرحال میں خوش رہتے ہیں اور فیاضی کی کان ہوتے ہیں۔سب کےساتھ محبت اور شفقت سے پیش آتے ہیں،کسی سے دشمنی نہیں رکھتے حرص اور لالچ کی ان کو ہوا نہیں لگتی ۔بغض اورحسد کا ان پر سایہ نہیں پڑتا، وہ غریبوں پر مہربانی کرتے ہیں اپنی تعظیم کی پرواہ نہیں کرتے مگر اوروں کی تعظیم کرتے ہیں۔ کسی سے ایسی بات نہیں کہتے ،جو اس کو بری معلوم ہو۔وہ اپنے قول کے سچے ہوتے ہیں ان کو خدا پرستی اورانسان کےساتھ بھلائی کرنے کی لولگی ہوتی ہے بلاشبہ ایسے ہی آدمی کوخدا رسیدہ کہنا چاہیے

اب تم بُرے آدمی کا بھی کچھ ذکر سنو ۔کبھی تم بھول کر بھی ان کی صحبت میں نہ بیٹھو ان سے تم کو ہمیشہ تکلیف ہی پہنچے گی۔ان کے دل میں حسد کی آگ روشن رہتی ہے جب وہ کسی کی غیبت سنتے ہیں تو ایسے خوش ہوتے ہیں گویا ان کے ہاتھ قارون کاخزانہ لگ گیا ہو۔ جوا ن کے ساتھ بھلائی کرے اس کے ساتھ وہ برائی کرتے ہیں جھوٹ ہی ان کا لینا اورجھوٹ ہی کا دینا ،وہ اوروں کو تکلیف دیتےہیں ہمسایوں کا مال ہڑپ کرنے کی فکر میں رہتے ہیں، اور دوسروں کی غیبت کرتےہیں جب کسی کی بڑائی یا ترقی سنتے ہیں تو ایسی ٹھنڈی سانس لیتے ہیں جیسے ان کو بخارہی چڑھ آیا ہو ان کوسوائے اپنے مطلب کےکچھ اور نہیں سوجھتا ماں، باپ ،استاد سب کی ہنسی اُڑاتے ہیں کسی کاکہنا نہیں مانتے

نیک انسان چاند اور سورج کی طرح چمک کر سکھ اور آرام پہنچاتے ہیں دنیا میں کوئی عذاب اس کے برابر نہیں کہ دوسروں کو دکھ پہیچایا جائے

1۔۔۔فرہنگ

لفظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معنی

سلوک۔۔۔۔برتاؤ، رویہ

دُرگت۔۔۔۔خراب حالت، پتلا حال

سفقت ۔۔۔مہربانی، رحم

حرص۔۔۔۔لالچ، خواہش، تمنا، ہوس

حسد۔۔۔جلن۔بغض، کینہ

تعظیم۔۔۔عزت، حرمت، بڑاجاننا

خداپرست۔۔۔زاہد، حق پرست، عابد

خدارسیدہ۔۔۔۔اللہ والا۔نیک، پرہیز گار

صحبت۔۔۔دوستی

غیبت۔۔۔کسی کی غیر موجودگی میں بُرائی کرنا

قارون کاخزانہ۔۔۔۔بڑا خزانہ ،بہت

ہمسایہ۔۔۔پڑوسی

عذاب۔۔۔تکلیف،دکھ

2۔۔۔سوالات

1۔۔بھلے آدمی کیسے ہوتے ہیں؟

جواب:بھلے انسان سادہ مزاج لوگ ہوتے ہیں خدا کے دیئے ہوئے پر ہمیشہ راضی رہتے ہیں

2۔۔۔بُرے لوگوں کی کیا پہنچان بتائی گئی ہے؟

جواب:بُرے لوگون کی سب سے بڑی پہنچان یہ بتائی گئی ہے کہ اُن میں ہرطرح کے عیب پائےجاتے ہیں جیسے غیبت،بغض ،حسد وغیرہ

3۔۔بُری صحبت سےکیا نقصان پہنچتا ہے؟

جواب:بُری صحبت سےایک انسان کو سب سے بڑا نقصان یہ پہنچتا ہے کہ وہ ہرایک کو اپنے سے حقیرسمجھنے لگتا ہے انسانی صفت سے گر کر حیوان صفت بن جاتاہے

4۔۔نیک آدمی اپنے دشمنوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟

جواب:نیک آدمی اپنے دشمنوں کے ساتھ ہروقت خیرخواہی کا سلوک کرتا رہتا ہے

3۔۔۔معنی لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے

سروں پر جگہ پانا، راضی رہنا، ہڑپ کرنا

فکرمیں رہنا، ٹھنڈ سانس بھرنا

جواب:

محاورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جملے

  1. سروں پر جگہ پاتا۔۔۔۔۔کافی عزت حاصل کرنا۔۔۔۔بھلے لوگ سب انسانوں کے سروں پرجگہ پاتے ہیں
  2. راضی رہنا۔۔۔۔۔مطمئن ہونا۔۔۔۔۔۔ہمیں اللہ کے دیے پرہروقت راضی رہنا چاہیے
  3. ہڑپ کرنا۔۔۔۔۔۔کھاجانا۔۔۔۔۔۔۔رشید نے بہت گھاس چرائی کی زمیں کو غیر قانونی طورپر ہڑپ کر لیا ہے
  4. فکرمیں رہنا۔۔۔۔سوچ میں مگن رہنا۔۔۔۔ہمیں سماج کو بہتر بنانے کی فکرمیں رہنا چاہیے
  5. ٹھنڈی سانس بھرنا۔۔۔نا امیدہونا۔۔۔۔موسم کی خرابی کی وجہ سے احمد نے ایک ٹھنڈی سانس لے لی

4۔۔۔متضاد الفاظ لکھیے

اس سبق میں کئی ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو ایک دوسرے کی ضد ہیں مثلاََ نیک اور بد، اچھا اور بُرا آپ ذیل کے آٹھ الفاظ کی ضد یعنی ان کے متضاد الفاظ لکھیے

جدید، آسمان، چاند، جھوٹ ،صحت مند، طاقت ور، امیر،عورت

جواب:

الفاظ۔۔۔۔۔۔۔متضاد

جدید۔۔۔۔۔۔قدیم

آسمان۔۔۔۔زمین

چاند۔۔۔سورج

جھوٹ۔۔۔سچ

صحت مند۔۔۔بیمار

طاقت ور۔۔۔کمزور

امیر۔۔۔غریب

عورت۔۔۔مرد



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے