INSANI KAMIL KHAWAJA GHULAM US SAEDEEN 9TH URDU/ انسانِ کامل خواجہ غلام السیدین

انسانِ کامل خواجہ غلام السیدین

سوالات:

(1)حضرتِ محمدﷺ کے ابتدائی دور میں کن مشکلات سےسابقہ پڑا ؟

جواب:حضرتِ محمدﷺ کواپنی زندگی کے ابتدائی دورمیں بہت سارے مشکلات سے سابقہ پڑا جن میں سب سے پہلے ابھی آپﷺ ماں کے بطنِ شریف میں ہی تشریف آور تھے کہ والد صاحب کا انتقال ہوگیا دوران سفرمقامِ ابوہ پرماں کا بھی انتقال چھ سال کی عمر شریف میں ہوگیا وغیرہ

(2) کن خصوصیات کی بنا پر حضرت خدیجہ آپ ﷺ سےمتاثر ہوئیں؟

جواب:حضرتِ خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنھا آپﷺ کی دیانت داری، ہمدردی،ایمانداری،اخوت،انصاف پسندی،بلند اوراعلٰی اخلاق،حق پرستی وغیرہ دیگردوسرے اہم اوصاف حمیدہ سے بہت زیادہ متاثرہوئی۔

(3) معرفت الٰہی اور خدمت خلق کی وضاحت کیجیے

معرفت الٰہی:

معرفتِ الٰہی سےمُراد اللہ تعالی کی وحدانیت کو پہنچان کر اللہ تعالٰی کا قُرب حاصل کرنا ہے

خدمتِ خلق:

خدمتِ خلق سےمُراد،اللہ تعالٰی کی پیدا کی ہوئی تمام مخلوق کی خدمت ہر دم بجا لانا ہے

سوال: دیئے ہوئے الفاظ سے خالی جگہوں کوپُر کیجئے

چوٹ،قدرت،منظر،گمراہی،روشن

دل کی آنکھیں تو،۔۔۔۔۔نے ابتداء سے۔۔۔۔کی تھیں۔اب باہر کی آنکھوں نے بھی انسان کی ۔۔۔۔اورزوال کے۔۔۔دیکھے جس سے دل پر۔۔۔چوٹ پڑی

جواب: دل کی آنکھیں توقدرتنے ابتداء سےروشکی تھیں۔اب باہر کی آنکھوں نے بھی انسان کیگمراہیاورزوال کےمنظردیکھے جس سے دل پرچوٹچوٹ پڑی

گرائمر

مصدر:

وہ کلمہ ہےجس میں کسی کام کا ہونا یا کرنا پایاجائے اورزمانےکی کوئی قیدنہ ہو مثلاََ پڑھنا ،کھانا، چلنا، اردو میں مصدر کے آخر میں "نا" ہوتا ہے لیکن ایسے بھی الفاظ ہیں جن کے آخر میں "نا" ہوتا ہے مگر وہ مصدر نہیں ہوتے مثلاََ نانا، تانا، گھرانا، جب مصدر کے آخر میں لگا ہوا "نا" مٹا دیاجائے توفعل امر رہ جاتا ہے جیسے چلنا سے چل ،دوڑنا سے دوڑ 

درج ذیل الفاظ سے مصدر بنائیے

دیکھ، جا، کھا، آ،سو، پی، پڑھ، لکھ، لا، بیٹھ

جواب:

الفاظ۔۔۔۔۔مصادر

دیکھ۔۔۔دیکھنا

جا۔۔۔۔جانا

کھا۔۔۔کھانا

آ۔۔۔آنا

سو۔۔سونا

پی۔۔۔پینا

پڑھ۔۔پڑھنا

لکھ۔۔لکھنا

لا۔۔لانا

بیٹھ۔۔بیٹھنا

درجہ ذیل مصادر سے افعال امر بنائیے

بیٹھنا، گھومنا، روٹھنا، سنوارنا، چکمنا، بولنا، تولنا

جواب:

مصادر ۔۔افعالِ امر

بیٹھنا۔۔۔۔بیٹھ

گھومنا۔۔گھوم

سنوارنا۔۔سنوار

چکمنا۔۔۔چک

بولنا۔۔۔بول

تولنا۔۔تول

دیئے گئے الفاظ سے واحد کےجمع اورجمع کے واحد لکھیے

اسباب، مقصد، فرض، حالات، منظر، معلمین، نقوش، روح

جواب:

واحد۔۔۔جمع

سبب۔۔۔اسباب

مقصد۔۔مقاصد

فرض۔۔فرائض

حالت۔۔حالات

منظر۔۔مناظر

معلم۔۔معلمین

نقش۔۔نقوش

روح ۔۔ارواح

سوال :سیرت کسے کہتے ہیں؟

جواب:سیرت کے لغوی معنی عادت ،خصلت ،طورطریقہ یا راستہ کےہیں لیکن ادبی اصطلاح میں سیرت وہ ہے جس میں حضرت محمدﷺ کی زندگی کے حالات ووقعات ،عادات واطوار و دیگر اوصافِ حمیدہ پر جو کچھ لکھا یا بیان کیا جاتا ہے اس سیرت کہتے ہیں

دنیائے ادب کا پہلا نعت گو شاعر حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ ہے اردو کے چند مشہور نعت گو شعراء میں مولانا شبلی نعمانی، احمد رضا خانؒ ، ماہر القادری دغیرہ شامل ہیں

سوال: خواجہ غلام السیدیں کی حالات زندگی اورادبی خدمات پر نوٹ لکھیے

جواب:حالات زندگی:

خواجہ غلام السیدیں کی پیدائش 16 اکتوبر1904ء میں پانی پت میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام غلام الثقلین تھا۔ابتدائی تعلیم پانی پت میں حاصل کی حالی مسلم ہائی اسکول پانی پت سے میٹرک کا امتحان پاس کیا،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی وظیفہ پاکرانگلستان لیڈز یونیورسٹی سے ایم ایڈ کی ڈگری حاصل کی ٹیچرس کالج کے پرسپل بھی مقرر ہوئے رام پور میں مشیرِ تعلیم کےعہدے پرفائزرہے کشمیر میں ناظم تعلیمات کے فرائض بھی انجام دیتےرہےامریکہ میں بھی مشیر اور پروفیسر کے فرائض انجام دیتے رہے آپ کی وفات علی گڑھ میں 19دسمبر1971ء میں ہوئی آپ کے جسد خا کِ کوجامعہ نگر کے قبرستان میں دفن کیا گیا

ادبی خدمات:

خواجہ غلام السیدین دونوں زبانوں اُردُو اور انگریزی میں لکھتے تھےتحریر اور تقریر دونوں پر زبردست مہارت رکھتے تھے آپ کی تحریریں زیادہ تر انگریزی زبان میں ہیں آپ کی چھوٹے بڑی کتابون کا کل تعدار 28 ہیں آپ کی تحریرصاف، سادہ، اوررواں ہے آندھی میں چراغ ،اصول تعلیم آپ کی مشہور کتابیں ہیں



 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے