نعت ماہرالقادری
سلام اُس پر کہ جس نےبیکسوں کی دستگیری کی
سلام اُس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
سلام اُس پر کہ اسرار محبت جس نے سمجھائے
سلام اُس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے
سلام اُس پر کہ جس نے بھوکے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اُس پر کہ جس نے گالیاں کھا کر دعائیں دیں
سلام اُس پر کہ دشمن کو حیاتِ جاوِدان دے دی
سلام اُس پر ابوسفیان کو بھی جس نے اماں دے دی
سلام اُس پر کہ جس کے گھر میں گھر چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اُس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا
سلام اُس پرکہ جوٹوٹے ہوئے حُجر ے میں رہتا تھا
سلام اُس پر کہ جو ہر وقت سچی بات کہتا تھا
سلام اُس پرکی جس کی سادگی درسِ بصیرت ہے
سلام اُس پر کہ جس کی ذات فخرِ آدمیت ہے
سلام اُس پر کہ جس نے جھولیاں بھردیں فقیروں کی
سلام اُس پ کی مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی
سلام اُس پرجو شچائی کی خاطر دُکھ اٹھاتا تھا
سلام اُس پر جوبھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا
سلام اُس ذاتِ اطہر پر جو والی تھی یتیموں کی
سلام اُس روحِ انورپر جوحامی تھی غریبوں کی
سلام اُس پر کہ جس نے فضل کےموتی بکھیرے ہیں
سلام اُس پر بُروں کو جس نے فرمایا کہ میرے ہیں
ماہر القادری
1۔۔فرہنگ
لفظ۔۔۔۔۔۔۔معنی
بیکس۔۔۔۔بے یارومددگار،محتاج
دستگیری۔۔۔مدد،حمایت
اسرار۔۔۔سر کی جمع،بھید، راز
قبائیں۔۔۔قبا کی جمع، ایک قسم کا لباس
حیاتِ جاوداں۔۔۔ہمیشہ کی زندگی
ابوسُفیان۔۔۔حضورﷺ کے بہت بڑے دُشمن جو بعد میں ایمان لے آئے
حُجرہ۔۔۔کوٹھڑی،خلوت خانہ
درسِ بصیرت۔۔دانائی کا سبق
فخرِ آدمیت۔۔۔انسانیت کی شان
مشکیں کھولنا۔۔۔آزاد کرنا، باندھے ہوئے ہاتھ کھولنا
اسیر۔۔۔قیدی
ذاتِ اطہر۔۔۔پاک ذات
روحِ انور۔۔۔نورانی روح، حضور ﷺ کے لیے کہاگیا ہے
حامی۔۔۔مدد گار،حمایتی
فضل۔۔۔نیکی ، مہربانی، بخشش
2۔۔۔سوالات
1۔۔نعت کسے کہتے ہیں؟
جواب: حضرتِ رسول اکرم ﷺ کی شان میں جو نظم لکھی جائے اُسے نعت کہتے ہیں
2۔۔حضورﷺکوفخرِ آدمیت کیوں کہا گیا ہے؟
جواب:اللہ تعالٰی جو بھی انسان پیداکیے ہیں یا کرے گا اُن میں آپﷺ جیسانہ کوئی تھا نہ ہے نہ ہی پیدا ہوجائے گا آپ ﷺ کی ذاتِ مبارک تمام صفاتِ حمیدہ سے مدون تھی اسی لیے آپ ﷺ کو فخرِ آدمیت کہاجاتا ہے
3۔۔اس نظم میں حضورﷺ کی جو صفات بیان کی گئی ہیں اُن میں سے کوئی پانچ اپنے الفاظ میں لکھیے
جواب:
- آپ ﷺ نے بے کسوں کی دستگیری کی
- آپ ﷺ فخرِ آدمیت ہیں
- آپ ﷺصادق ہیں
- آپ ہر وقت سچ بولتے تھے
- آپ ﷺ غریبوں کے حامی تھے
3۔۔۔خالی جگہوں کو اُن لفظوں سے پُر کیجیے جو نظم میں استعمال ہوئے ہیں
- سلام اُس پر جو ٹوٹے ہوئے حُجرےمیں رہتا تھا
- سلام اُس پر کہ جس نے فضل کےموتی بکھیرے ہیں
- سلام اس پر کہ دُشمن کوحیاتِ جاوِدان دے دی
- سلام اُس پر جوسچائی کی خاطر دُکھ اُٹھاتا تھا
- سلام اُس پر جس نے بیکسوں کی دستگیری کی
اس نظم کو زبانی یاد کیجیے

0 تبصرے