شری رام چندرجی،SHREE RAM CHANDER JI,JK URDU 7TH,URDU 7TH

شری رام چندرجی

شری رام چندرجی

سوالات:

1۔۔شری رام چندرجی کے والد کا نام لکھیے؟

جواب: شری رام چندر جی کے والد کا نام دشرتھ تھا

2۔۔۔راجا دشرتھ کی رانیوں کے نام بتائیے؟

جواب:راجا دشرتھ کی تین رانیاں تھیں جن کے نام یہ تھے 

  1. کوشلیا
  2. کیکئی اور
  3. سمترا

3۔۔رام چندر جی کو کیوں بن باس کا حکم ہوا؟

جواب:رام چندر کی ایک سوتیلی ماں نے رام چندر جی کے باپ کی ایک دفعہ جان بچائی تھی اورباپ نے اپنی پتنی کو وچن دیا کہ وہ اُن کی ایک مانگ کو اس کے بدلے پورا کرے گا چونکہ رام جی کی سوتیلی ماں اپنے بیٹے کو تخت نشین دیکھنا چاہتا تھا اس لیے اُس نے موقعے کو غنیمت سمجھا کہ رام جی کو بن باس جانے کاحکم دیا جائے تاکہ اُس کے بیٹے کے لیے تخت نشین ہوجانا آسان ہوجائے 

4۔۔رام چندر جی نے راجا دشرتھ کی وفات پرگدی پربیٹھنے سے کیوں انکار کیا؟

جواب:کیوں کہ رام چندرجی اپنے باپ کےحکم پر من وعن عمل کرنا چاہتے تھے

5۔۔سیتا کو جنگل سے کون اٹھا کرلے گیا؟

جواب راون کی بہن سروپ نکھا رام چندر جی سےشادی کرناچاہتی تھی جس پررام جی کے چھوٹے بھائی سروپ نکھا کی ناک کاٹ ڈالی جس پرراون کو غصہ آیا اوروہ جنگل میں بھیس بدل کے آیا اور سیتا جی کو وہاں سے اُٹھالے گیا

3۔۔۔۔لکھیے

1۔۔دیوالی پر ایک مختصر مضمون لکھیے

دیوالی ہندؤوں کا ایک بہت بڑا مذہبی تہوار ہے یہ تہورا ہر سال دسہرہ کے بیس دن بعد بڑے جوش وخوش سے منایاجاتاہےاس تہوارکو منانے کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہے جب شری رام چند جی کو بن ماس جانے کا حکم دیا گیا توجب شری رام چودہ برس کی بن ماسی زندگی گذارنے  کے  بعد اپنے وطن اجودھیا واپس لوٹ  آئے توسارے اجودھیا کے واسیوں نے شری رام جی کے گھر واپس لوٹ آنے پر شادمانیوں کا اظہار کیا۔شہر میں ہر سوں دیپ جلائے گئے اس لیے اس تہوار کو دیپاولی بھی کہتے ہیں یعنی وہ تہوار جس روز دیپ جلائےجاتے ہیں 

آجکل یہ تہوار ہندوستان میں بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس تہوار کےدن دوسرے دھرموں کے لوگ بھی حصہ لینے لگے اور اس تہوارپر ہم اپنے ہندؤوں کو دیوالی کی مبارک بادی دیتےہیں

2۔۔رام چندر جی پر ایک مختصر نوٹ لکھیے جس میں رام چندر جی کے بلند اخلاق کا ذکر ہو

شری رام چندر جی کی پیدائش اجودھیا میں ہوئی آپ کے والد صاحب کا اسمِ گرامی دشرتھ تھا ماں کا نام کوشلیا تھا آپ اپنے سبھی بھائیوں میں بڑے تھے

شری رام جی بڑے شریف طبیعت کے مالک تھےنیکی ، بہاردی عقل مندی آپ میں کوٹ کوٹ کے بھری تھی لوگ آپ کی بچپن سے بڑی عزت کرتے تھے آپ اپنے ماں وباپ کی ہربات کو مانتے تھے اُن کی ہر خواہش کوبجالاتے تھےبن باس جانے کے حکم پر ایک لفظ بھی زبان سے ادا نہ کیا بلکہ ہنسی وخوشی  سے بن باس کی طرف کوچ کیا اپنے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ بڑی نرمی اورخوش خلقی کے ساتھ پیش آتے تھےآپ کا پیغام یہ ہے ہر انسان کودنیا میں خوشی سے رہنے کا حق ہے 

4۔۔۔متضاد الفاظ لکھیے

"جنگ میں راون کو شکست ہوئی" یہ جملہ سبق میں موجود ہے لفظ شکست کی ضد فتح ہے ایسے ہی کچھ الفاظ نیچے درج ہیں ان کے متضاد الفاظ لکھیے

عزت، نیک، بہادر، سچائی، محبت، جنگ

جواب:

الفاظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔متضاد

عزت۔۔۔۔۔۔۔ذلت

نیک۔۔۔۔بد

بہادر۔۔۔۔بُزدل

شچائی۔۔۔۔جھوٹ

محبت۔۔۔۔نفرت

جنگ۔۔۔امن 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے