ترانہ وحدت
ہر ذرے میں ہے ظہور تیرا
ہے برق وشررمیں نُور تیرا
افسانہ ترا جہاں تہاں ہے
چرچا ہے قریب ودُور تیرا
گاتے ہیں شجر ہوا میں کیا کیا
دم بھرتے ہیں سب طیور تیرا
توجلوہ فَگن کہاں نہیں ہے
وہ جا نہیں، تُو جہاں نہیں ہے
تاروں میں چمک دمک تری ہے
جورعد میں ہے کڑک تری ہے
ہرغنچے میں ہے ترا تبسم
ہر گُل میں بھری مہک تری ہے
کہتی ہے کلی کلی زباں ہے
میری بہن یہ چٹک تری ہے
تلوک چند محرومؔ
1۔فرہنگ
لفظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔معنی
ترانہ۔۔۔۔ گیت
وحدت۔۔۔یگانگت، یکتائی،اتفاق
ظہور۔۔۔ظاہر ہونا
برق۔۔۔بجلی
شرر۔۔۔چنگاری
جہاں تہاں۔۔۔ہر جگہ
افسانہ۔۔۔قصہ ،ذکر
شجر۔۔۔درخت
طیور۔۔۔طائر کی جمع، پرندے
گُل۔۔۔پھول
غُنچہ۔۔کلی
چٹک۔۔۔ٹوٹنے کی آواز(کھلنا)
چمن۔۔۔۔باغ
جلوہ فگن۔۔۔جلوہ دکھانے والا
رعد۔۔۔گرج،بجلی کی کڑک
تبسم۔۔۔مسکراہٹ
2۔سوالات
1نظم میں "ترا" اور "تری" کس کے لیے استعمال ہوا ہے؟
جواب: نظم میں یہ دونوں الفاظ "ترا" اور "تری" اللہ تعالٰی کی ذات کے لیے استعمال ہوئے ہیں
2۔۔شجر، شرر، اورغنچے کے علاوہ شاعر نظم میں اور کن کن چیزوں میں خدا کے جلوے دیکھتا ہے؟
جواب:شجر، شرر اورغنچے کے علاوہ شاعر نظم میں ہرذرے میں،طیورمیں،تاروں میں،رعد میں ،گُلوں میں،کلیوں وغیرہ چیزوں میں خدا کے جلوے دیکھتا ہے
3۔نظم میں آسمان اورچمن سے متعلق کن کن چیزوں کا ذکرہوا ہے؟
جواب: نظم میں آسمان سے متعلق تاروں ،آسمانی بجلی اور اسی طرح چمن سے متعلق پھولوں ، غنچوں، گلوں کی مہک وغیرہ چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے
3..جانیے اور لکھیے
1۔جو نظم خدا کی تعریف میں لکھی جائے ،اُسے حمد کہتے ہیں
2۔۔جس نظم میں حضرت محمدﷺ کی تعریف کی گئی ہووہ نعت کہلاتی ہے
3۔۔ظہور،نور، دُدو، ایک سی آواز پر ختم ہوتےہیں
کڑک،مہک،چٹک ایک سی آواز پر ختم ہوتے ہیں
شاعری میں ایک سی آواز پرختم ہونے والے الفاظ کو قافیہ کہتے ہیں
اس نظم میں موجود چھ ہم آواز لفظوں کی نشاندہی کیجیے
جواب: وہ چھ ہم آواز الفاظ یہ ہیں
- کہاں
- تہاں
طیور
- دمک اور
- کڑک
- ہے برق وشررمیں نُور تیرا
- دم بھرتے ہیں سب طیور تیرا
- جورعد میں ہے کڑک تری
- ہرگٗل میں بھری مہک تری ہے
اس نظم کو زبانی یاد کیجیے


0 تبصرے